ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی : اسکوٹی پر درخت گر گیا - اسکوٹی سوار کی موقع پر موت؛ مقامی لوگوں نے روڈ پر کیا احتجاجی مظاہرہ

اُڈپی : اسکوٹی پر درخت گر گیا - اسکوٹی سوار کی موقع پر موت؛ مقامی لوگوں نے روڈ پر کیا احتجاجی مظاہرہ

Sun, 03 Nov 2024 12:54:04  SO Admin   S.O. News Service

اڈپی، 3 / نومبر (ایس او نیوز) کڈبا - پانجا روڈ پر پیش آئے ایک المناک حادثے میں اسکوٹی سوار اس وقت ہلاک ہوگیا جب سڑک کنارے موجود ایک درخت اس کے اوپر گر پڑا ۔ اس حادثے کے پس منظر میں سڑک کنارے خطرہ بنے ہوئے تمام درخت کاٹنے اور مہلوک فرد کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بڑی دیر تک راستہ روک کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ سیتا راما گوڑا جب اپنی اسکوٹی پر سڑک سے گزر رہا تھا تو ایک بہت بڑا درخت زمین سے اکھڑ کر اس کے اوپر گر پڑا اور اس کے نتیجے میں سیتاراما کی موت واقع ہوگئی ۔
    
احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جب تک  ڈپٹی کمشنر جائے حادثہ پر نہیں پہنچیں گے ،  سڑک پر گرے ہوئے درخت کو ہٹانے  نہیں دیا جائے گا۔
    
پانجا کی ژونل فوریسٹ آفیسر سندھیا نے احتجاجی مظاہرین سے ملاقات کی اور انہیں تیقن دیا کہ سڑک کنارے لوگوں کی جان کے لئے خطرہ بنے ہوئے تمام  درختوں کو  ایک سال کے اندر کاٹ دیا جائے گا اور حادثے کا شکار ہوئے شخص کے اہل خانہ کو  حکومت کی طرف سے مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے گا ۔


Share: